ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں:سو چی

دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں:سو چی

Thu, 20 Oct 2016 12:13:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) میانمار کی وزیر خارجہ اور اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سو چی نے آج کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرجیکل حملوں کے تمام معاملات کو ایک ہی طرح سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ہدف شدہ حملوں کو ہر صورت میں الگ الگ کر کے دیکھا جانا چاہئے۔دریں اثناء ہندوستان اور میانمار کے درمیان آج توانائی، بینکاری اور انشورنس کے شعبہ میں طویل بات چیت کے بعد تین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ان میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، بینکنگ اور میانمار کے انشورنس شعبے میں تعلیمی و کاروباری پروگرام کے ڈیزائن کے لئے معاہدہ شامل ہے۔ ہندوستان دورے پر آئیں میانمار کی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سو چی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد جاری بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سوچی ہندوستان کے لوگوں کے لئے اجنبی نہیں ہے۔مودی نے کہا کہ قریبی اور دوستانہ پڑوسی کی شکل میں ہندوستان اور میانمار کے سکیورٹی مفادات آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی ملک اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ اپنی سرحدوں پر سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ایک دوسرے کے اسٹریٹیجک مفادات کے تئیں حسساسیت سے دونوں ممالک کے مفاد پورے ہوں گے۔مودی نے کہا کہ میٹنگ میں زراعت، بجلی، قابل تجدید توانائی کے شعبے سمیت کئی علاقوں میں تعلقات بڑھانے پر دونوں ممالک کے درمیان رضا مندی بنی ہے۔اس موقع پر سو چی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہی دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے لئے ہندوستان کی تعریف کی ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل ہیں، وقت آ گیا ہے کہ ہم کہہ سکیں کے ہاں ہم کر سکتے ہیں۔


Share: